جہلم

انجمن شہریان جہلم کا اہم اجلاس چوہدری کامران شہزاد کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا

جہلم: انجمن شہریان جہلم کا اہم اجلاس چوہدری کامران شہزاد (صدر ) کی رہائش گاہ پر گزشتہ شب منعقد ہواجس میں تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں نو منتخب عہدیداران نے اپنی ایک ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید پیش رفت کے لئے حکمت عملی مرتب کی اجلاس کے دوران متفقہ طور پر شیخ ندیم اصغر کو (سرپرست اعلیٰ) حاجی محمد اصغر(سرپرست) ملک محمد اشرف (چیئرمین) اور ڈاکٹر محمد اسد مرزا(وائس چیئرمین)نامزد کر لیا گیا۔

مجلس عاملہ کے لئے ناہید خان، ملک محمد ناصر ، ڈاکٹر عبدالغفور ملک ، حاجی حنیف ڈار، چوہدری محمد سلیمان ، راجہ رضوان احمد، شیخ عثمان علی ، نعمان شافی ، شیخ قیصر حمید ، لطف المنان ، ڈاکٹر ناہید کوثر، چوہدری محمد سلیم ، فاروق ڈار، میاں مدثر ، عاشق شکور بٹ، حاجی لیاقت علی ، ڈاکٹر طارق مرزا، ڈاکٹر رشید نیازاور ڈاکٹرعبدالشکور ملک کو بھی نامزد کیاگیا۔

شرکاء اجلاس نے انجمن شہریان جہلم کے پلیٹ فارم سے شہریوں کے حقوق بارے اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button