پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے قریب موٹروے پر تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

پنڈدادنخان (سکندر حیات) موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، دوافراد جاں بحق، خاتون زخمی، لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے لاہور جانے والی کرولا کار جب سالٹ رینج کراس کرتے ہوئے لِلہ او بھیرہ انٹر چینج کے درمیان پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو میں نہ رہی اور کلابازیاں کھاتی ہوئی موٹروے کاحفاظتی جنگلا توڑتے ہوئے کئی سو فٹ دور جا گری۔
حادثہ سے کار میں موجود 2افرد جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال بھیرہ میں منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button