جہلم

میونسپل کمیٹی جہلم کی طرف سے شہر میں سٹریٹ لائٹس کی مد میں سالانہ لاکھوں روپے کی کرپشن

جہلم: میونسپل کمیٹی کی طرف سے شہر میں سٹریٹ لائٹس کی مد میں سالانہ لاکھوں روپے کی کرپشن ۔سینکڑوں سے زائد خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت کی بجائے کاغذی خانہ پری کر کے اپنی جبیں بھر لی جاتی ہیں۔ شہر کے متعدد گنجان آباد علاقوں میں رات کو اندھیروں سے سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہو گیاہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے علاقوں میں رات کو روشنی کے لئے میونسپل کمیٹی کی جانب سے میجر اکرم شہید روڈ ، میا ں محمد بخش روڈ ، مجاہد آباد پل ، بلال ٹاؤن، اولڈ جی ٹی روڈ پر سینکڑوں کی تعداد میں سٹریٹ لائٹس لگائی گئیں ہیں جن کو روشنیاں فراہم کرنے لئے میونسپل کمیٹی کے شعبہ الیکٹرک سٹی کو سالانہ لاکھوں روپے کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
سٹریٹ لائٹس میں سے سول لائن کے علاوہ تمام علاقوں کی سٹریٹس لائٹس پچھلے کئی سالوں سے خراب چلی آرہی ہیں جو شہریوں کو روشنیاں فراہم کرنے کی بجائے کھمبوں پر جھولتی نظر آتی ہیں متعدد سٹریٹ لائٹس میں پرندوں نے مستقل گھونسلے قائم کر رکھے ہیں جو کہ میونسپل کمیٹی کو منہ چڑھا رہے ہیں۔
گنجان آباد علاقوں کے گلی محلوں میں سٹریٹ لائٹس کا کوئی مناسب انتظام موجود نہیں لیکن کاغذوں میں سینکڑوں سٹریٹ لائٹس اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں جن کو باقاعدہ درست کرنے اور ان کے فیوز بلب تبدیل کئے جانے کا ریکارڈ بھی انتہائی ایمانداری کے ساتھ مرتب کیا جاتا ہے لیکن حقائق میں یہ علاقے راتوں کو اندھیروں میں ڈوبے ہوتے ہیں۔
شہریوں کی طرف سے اس صورتحال پر سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button