جہلم

محکمہ جنگلات جہلم، جنگلات کے فروغ و ترقی اور جنگلی وسائل کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے۔ ساجد قدوس

جہلم: محکمہ جنگلات جہلم ، جنگلات کے فروغ و ترقی اور جنگلی وسائل کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے ، اس ضمن میں رواں سال ضلع بھر میں اکیس لاکھ سے زائد نئے پودے اور پودوں کے بیج لگائے جا چکے ہیں ، شجرکاری مہم کو فروغ دینے کے لئے ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں، کالجز اور یونیورسٹی آف پنجاب، کنٹونمنٹ بورڈ سمیت شہر کی تمام بڑی شاہراوں پر بھی پودے لگائے جا رہے ہیں۔ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل فارسٹ آفیسر ساجد قدوس نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج فار وومن میں پلانٹ فار پاکستان کے نام سے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا۔ سول لائنز جہلم میں واقعہ کالج کی طالبات نے مختلف اقسام کے پودے لگانے میں خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

کالج کے سبزہ زار میں 3 منٹ میں 200 سے زائد پودے لگائے اور طالبات نے انکو روزانہ پانی دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر ساجد قدوس، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مسز نصرت مسود، چیئرمین حمزہ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ، ایس ڈی ایف او سدھیر مغل، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو اور دیگر نے پودے لگائے۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر ساجد قدوس نے تقریب کے موقع پر کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں شجرکاری سے خاطرخواہ مد دملے گی شجر کاری مہم کا بنیاد ی مقصد زیادہ سے زیادہ درخت لگانے بارے عوام آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ تیزی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث جنم لینے والے ماحولیاتی آلودگی کے عفریت پر قابو پایاجاسکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button