پنڈدادنخان

یورپی یونین ناروے حکومت سے قران پاک کی بے حرمتی کرنے پر باز پرس کرے۔ چوہدری سوہندہ خان

پنڈدادنخان: یورپی یونین اور تمام یورپی ممالک ناروے حکومت سے قران پاک کی بے حرمتی کرنے پر باز پرس کریں، اسلامی ممالک ناروے سے مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کریں۔
ان خیالات کا اظہار پنڈدادنخان بار کے صدر چوہدری سوہندہ خان نے بار کی طرف سے ناروے میں قران پاک کی بے حرمتی کئے جانے کے خلاف منعقدہ اجلاس اور ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے اور مسلمانوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا ہے لیکن افسوس کے یہ نام نہاد یورپین تہذیبیں اسلام اور قران کو سمجھنے کی بجائے مذاق اڑا کر اپنی آخرت مزید خراب کرتی ہیں۔
سیکرٹری بار مرزا مظہر نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ قران پاک میں اللہ تعالے نے روز اول سے لے کر قیامت تک کاپورا ذکر، ہر حکمت، جنت دوزخ کے احوال، انسانی زندگی کا مقصد طریقہ الغرض پورا ضابطہ حیات بیان کر دیا ہے مگر دشمنان اسلام کہنے کو تو ترقی یافتہ ہیں مگر حقیقت میں پسماندگی کی اتھاہ گہرائیوں میں غرق ہو چکے ہیں۔
اس موقع پر سینئرقانون دان محمد اقبال مرزا نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ نارویجن سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔جوائنٹ سیکرٹری بارملک طیب شہزاد ایڈوکیٹ نے اس موقع پر مسلم نوجوان کو خراج تحسین پیش کیا جس نے بے حرمتی کرنے والے ملعون پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کرکے ناروے حکومت کے منہ پر بھی طمانچہ مارا۔
ریلی میں پنڈدادنخان بار کے تمام وکلا نے بڑچڑھ کر حصہ لیا اور ناروے میں قران پاک کی بے حرمتی کئے جانے کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button