پنڈدادنخان

ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور تھانہ للِہ کا تبادلہ کر دیا

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نواز ٹرانسفر، ظہیر الدین بابر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان تعینات، ایس ایچ او تھانہ للِہ راجہ عثمان تصدق بھی تبدیل، ملک اعظم ایس ایچ او تھانہ للِہ جبکہ محمد عمران ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس میں ایس ایچ اوز کے بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے، ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نواز سمیت راجہ عثمان تصدق ایس ایچ او للِہ جہلم ٹرانسفر جبکہ ظہیر الدین بابر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ملک اعظم ایس ایچ او للِہ تعینات کر دیا گیا۔

انسپکٹر ملک نواز نے بطور ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اپنی تعیناتی کے دوران بہترین خدمات سرانجام دی جس پر سماجی حلقوں نے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک نواز بہترین پولیس آفیسر ہیں جنہوں نے پنڈدادنخان تعیناتی کے دوران بہترین خدمات سر انجام دی، ملک نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button