ڈومیلیاہم خبریں

تھانہ ڈومیلی پولیس کی کامیاب کارروائی، ایک چورگرفتار، مال مسروقہ برآمد

ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی پولیس کی کامیاب کارروائی، ایک چورگرفتار، چور کی شناخت عاطف ولد محمدعاشق ساکن باگڑیاں کے نام سے ہوئی، چوری شدہ رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محمداکرم ولد نورمحمدقوم جٹ ساکن باگڑیاں تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم نے تھانہ ڈومیلی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ میں اور میرابھائی اور میری بیگم گندم کاٹنے زمینوں میں گئےجب گھر واپس آئے توگھرکے تالے ٹوٹے ہوئے تھے،اندر دیکھاتو باکس کاتالا اورکنڈا بھی ٹوٹاہواتھا۔

محمد اکرم نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جب رقم دیکھی تو وہ تو مبلغ دولاکھ بیس ہزار غائب تھی، ہم کوعاطف پر قوی شبہ ہے جس پر تھانے میں درخواست دی اور تھانہ ڈومیلی پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ایک چور جس کانام عاطف ولد عاشق کو گرفتار کرلیاجس نے چوری کرنے کا اعتراف کرلیااور تمام رقم بھی پولیس نے برآمدکرلی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button