جہلماہم خبریں

پی پی 27 کا ٹکٹ راجہ شاہنواز کا ہے، وزیر اعلی کا امیدوار نامزد ہوا تو شاہنواز سے ٹکٹ مانگوں گا۔ فواد چوہدری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ راجہ شاہنواز میرا بھائی ہے کوئی بھول میں نہ رہے، پی پی 27 کا ٹکٹ راجہ شاہ نواز کا ہے اگر پارٹی نے مجھے وزیر اعلی کے لیے نامزد کیا تو راجہ شاہ نواز سے ٹکٹ مانگوں گا ،پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہیں، حلقہ پی پی 27 کا ہر فیصلہ راجہ شاہنواز کی مشاورت سے ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ پی پی 27 کا ٹکٹ راجہ شاہ نواز کا ہے اور اس کی پارٹی کے لیے بڑی قربانیاں ہیں وہ میرا بھائی ہے کوئی بھول میں نہ رہے جس طرح آج کل چند شر پسند عناصر پراپیگنڈاکر رہے ہیں ان کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔راجہ شاہنواز پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت اہم ہیں،راجہ شاہنواز پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اگر مجھے پنجاب کا وزیر اعلی نامزد کرتی ہے تو راجہ شاہ نواز سے ٹکٹ مانگوں گا ،اسکے علاوہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا سورج غرب ہو چکا ہے 25 جولائی کو تحریک انصاف کلین سویپ کر کے نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button