سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں ترکی ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین حادثے کا شکار، خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی

سوہاوہ میں ترکی ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین حادثے کا شکار، خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی، حادثہ راولپنڈی سے گوجرانوالہ جانے والی مسافر وین کے اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرک کیساتھ ٹکرانے سے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سوہاوہ ترکی ٹول پلازہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہوگئی جنہیں ریسکیوکے اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کوآٹرہسپتال سوہاوہ منتقل کردیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور تھانہ سوہاوہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، حادثہ راولپنڈی سے گوجرانوالہ جانے والی مسافر وین کے اورٹیک کرنے سے پیچھے سے لوڈر ٹرک کے ساتھ ٹکرانے سے پیش آیا۔

مسافروین میں بارہ افراد سوار تھے، مسافر وین کا نمبرایل زیڈ آر 9960تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button