پنڈدادنخاناہم خبریں

ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 27، چوہدری فیصل کے طوفانی دورے، راجہ فاروق نے پی ٹی آئی کی حمایت کر دی

پنڈدادنخان: ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 27، الیکشن مہم عروج پر پہنچ گئی، مرکزی رہنما تحریک انصاف چوہدری فیصل ایڈووکیٹ کے طوفانی دورے، تحریک لبیک پاکستان کے سابقہ امیدوار راجہ فاروق بھیلوال نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا، تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں جوش وخروش میں اضافہ۔ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ، دو ماہ کا موازنہ چالیس سال کی محرومیاں سے نہیں کیا جاسکتا ، تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کی محبت کا قرض ضرور اتاریں گے، چوہدری فیصل ایڈووکیٹ کی میڈیا سے گفتگو ۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 27 کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں الیکشن مہم عروج پر پہنچ گئی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری فیصل ایڈووکیٹ کے طوفانی دورں سے تحریک انصاف کی انتخابی مہم اور جوش وخروش میں اضافہ ہو گیا، تحریک لبیک کے سابقہ امیدوار راجہ فاروق بھیلوال نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ ہرن پور سے معروف سماجی رہنما چوہدری اسلم گوندل نے بھی تحریک انصاف کی مہم کو بھرپور انداز میں چلانے کیلئے اپنی واپسی منسوخ کردی ہے۔

راجہ شاہ نواز پی پی 27 کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں چوہدری فیصل نے ایک ایک دن میں تین تین یونین کونسلوں میں علاقہ کے سرکردہ لوگوں اور عوام سے رابطے میٹنگز اور کارنر میٹنگز کیں، اسی سلسلہ میں چوہدری فیصل اور غریبوال کی معروف شخصیت شفقت بلال گوندل اور ان کے رفقاء کا معززین علاقہ سے ملاقات کے علاوہ علاقے کی عوام سے دور ٹو ڈور رابط جاری ہیں۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری فیصل ایڈووکیٹ نے تحصیل کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عوام سے کئے گئے ہر وعدے کو پورا کرے گی، تحصیل پنڈ دادنخان کی چالیس سالہ محرومیاں کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، عوام کی محبت کا جو قرض ہے اسکو ضرور ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور وزیراعظم پاکستان اپنے دورے پنڈ دادنخان میں میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے جو تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ تحریک انصاف کے رہنما نے بھیلوال، ہرن پور، للِہ ٹاؤن، احمد آباد، غریب وال میں اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور تحریک انصاف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button