جہلم

جہلم شہر میں بھینسوں کے باڑے مچھروں کی افزائش کا سبب بننے لگے، حکام خاموش تماشائی

جہلم: اندرون شہر بھینسوں کے باڑے مچھروں کی افزائش کا سبب بننے لگے، حکام خاموش تماشائی۔ شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے رہائشی علاقوں میں بھینسوں کے باڑوں پر عائد پابندی کے باوجود میونسپل کارپوریشن حکام کی مبینہ ملی بھگت سے بااثر افراد نے شہر کے رہائشی اور گنجان آباد علاقوں جن میں سلیمان پارس باغ محلہ، قبرستان چوک ، بلال ٹاؤن، گلشن کالونی ، آفیسر کالونی ، قبرستان چوک عباس پورہ ، جادہ مجاہد آباد ، کالا گجراں سمیت دیگر رہائشی علاقوں میں بھینسوں کے باڑے قائم کر رکھے ہیں۔
بھینسوں کے باڑے مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہے ہیں اور گندگی و غلاظت کے ڈھیروں سے تعفن پھیلنے سے بیماریاں بھی پھوٹ سکتی ہیں جبکہ مویشیوں کے فضلے کیوجہ سے سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہورہا ہے۔
شہریوں کے مطابق باڑوں کے حوالے سے متعدد مرتبہ میونسپل کارپوریشن حکام اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا مگر متعلقہ حکام کی معنی خیز خاموشی سے بے شمار سوالات جنم لے رہے ہیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر ویران مقامات پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button