پنڈی سیدپور میں گیس ایجنسی میں گیس بھرائی کے دوران آتشزدگی، 4 سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے

0

جلالپورشریف: سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی غفلت ، تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ پنڈی سید پور میں گھریلو و کمرشل سلنڈروں میں گیس بھرائی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، یکے بعد دیگرے سلنڈروں کے دھماکوں کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس ، ریسکیو 1122 ، فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا ، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ پنڈی سید پور میں پیر کے روز سلنڈروں کی دکان میں سلنڈروں میں گیس منتقلی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کیوجہ سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

گیس ایجنسی میں لگنے والی خوفناک آگ سے چار سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے۔ ریسکیو ٹیم پنڈدادنخان نے ایک گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

قابل ذکر امر یہ ہے کہ سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاروں کی غفلت و لاپرواہی کیوجہ سے آئے روز غیر قانونی گیس منتقلی کیوجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

سول ڈیفنس کے عملے نے غیر قانونی گیس بھرائی کرنے والے دکانداروں کے ساتھ منتھلیاں طے کر رکھی ہیں جس کیوجہ سے گیس سلنڈروں کی ایجنسیوں کے مالکان نے ایس او پی پر عمل کرنے کی بجائے دکانوں کے اندر گیس سلنڈر سجا رکھے ہیں اور راتوں رات کروڑ پتی بننے کے چکروں میں دکانوں کے اندر ہی غیر قانونی طریقے سے سلنڈروں میں گیس بھرائی کی جاتی ہے جس کیوجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ سول ڈیفنس کے عملے کوقوانین پر عملدرآمد کرنے کا پابند بنایا جائے اور ایس او پیز کے مطابق کھلی جگہوں پر گیس سلنڈروں کی ایجنسیاں قائم کی جائیں تاکہ کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ نہ رہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.