رکشہ ڈرائیور کی من مانیاں، 4 کلومیٹر فاصلے کا کرایہ 30 روپے فی سواری وصول کرنے لگے

0

پڑی درویزہ: فاصلہ 4.3کلومیٹر صرف اور رکشہ کا کرایہ 30روپے ، جھیک تا پڑی درویزہ موڑ رکشہ ڈرائیوروں کاخود ساختہ فیصلہ ۔ یومیہ سفر کرنے والے مسافروں اور ملازم پیشہ خواتین مسافروں کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ چکوال روڈ سے منسلک اڈہ جھیک سے دربار عالیہ چھبر سیداں لنک روڈ فاصلہ 9کلو میٹر ہے جبکہ جھیک تا پڑی درویزہ موڑ فاصلہ صرف 4.3کلو میٹر ہے جس کا کرایہ معمول کے مطابق عرصہ سے 20/-روپے فی مسافر مقرر کیا ہو اہے ۔ کیری ڈبہ یا رکشہ کا برابر کرایہ ہے ۔

چند ہفتوں سے اڈہ پر بوجوہ کیری ڈبہ یا دیگر گاڑیوں کی کمی سے استفادہ کرتے ہوئے جھیک تا پڑی درویزہ موڑ تک رکشہ ڈرائیوروں نے خود ساختہ مہنگائی کی آڑ میں کرایہ فی مسافر بلا وجہ 30/-روپے کر دیا ہے جو یومیہ سفر کرنے والوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے ۔ اس سلسلے میں یومیہ بنیادوں پر سفر کرنے والے مرد وں اور ملازم پیشہ خواتین نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) ضلع جہلم سے صورت حال کا خفیہ طریقے سے جائزہ لینے اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مسافروں نے یہ بھی کہا ہے برائے راست ڈی پی او کو اس لیے دستک دی گئی ہے کیونکہ سوہاوہ کو عرصہ سے تحصیل کا درجہ دے دیا گیا لیکن یہاں تاحال ایس ڈی پی او (ٹریفک )کا دفتر تک قائم نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے علاقہ بھر کے ٹرانسپورٹر منی مانی کے مرتکب ہو تے رہتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.