دینہ

دینہ پریس کلب کے اراکین کا صحافی امجدمحمود سیٹھی کے چچا اور رضوان سیٹھی کے تایا جان کی وفات پر اظہار افسوس

دینہ پریس کلب کے اراکین کا معروف صحافی امجدمحمود سیٹھی کے چچا اور صدر دینہ پریس کلب رضوان سیٹھی کے تایا جان محمد رفیق سیٹھی کی وفات پر اظہار افسوس ،مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات بلندی کے لئے دعا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں معروف صحافی سید توقیر آصف شاہ،حاجی اظہر چوہدری،عرفان محبوب اور عادل چوہدری نے شرکت کی اور معرو ف صحافی امجد محمود سیٹھی کے چچا اور صدر دینہ پریس کلب رضوان سیٹھی سے ان کے تایا جان محمد رفیق سیٹھی کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

اجلاس میں مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور درجات بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button