جہلم

جہلم میں نجی فلاحی تنظیم کی جانب مفت سحر و افطار کا بندوبست، روزانہ سینکڑوں افراد مستفید ہونے لگے

جہلم: نجی فلاحی تنظیم کی جانب مفت سحرو افطار کا بندوبست، روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں سفید پوش ،غریب ومساکین،مزدور اور مسافر مستفید ہورہے ہیں۔

تنظیم کے آرگنائزر حافظ محمداعجاز کا اس حوالے سے کہناہے کہ ہم اس نیکی کے کام کو مستقبل بنیادوں پر کرنے کا سوچ رہے ہیں ، شہر و گردونواح میں اس وقت 3 مفت دسترخوان لگائے گئے ہیں جہاں سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مستحق افراد سحری و افطاری کرتے ہیں، عام دنوں کی نسبت رمضان المبارک میں یہ دسترخوان سمٹ کرسحراور افطار میں تبدیل کر دیئے جاتے ہیں۔

حافظ محمداعجاز کاکہناھے کہ یہ سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے اور انشاء اللہ جاری ر ہے گا۔ رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم بھی ان کے مشن کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک راشن کی فراہمی کویقینی بنائیں تاکہ غریب افراد اس مہنگائی کے دورمیں اپنی ضروریارت زندگی کی اشیاء سے مستفید ہوسکیں، انشاء اللہ نیکی کے اس کام کومزید وسعت دی جائیگی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کویہ سہولت میسر آ سکے۔

انہوں مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری و ساری رکھنے کے لئے مخیر حضرات کا تعاون شامل حال رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button