ڈپٹی کمشنر کی صحافیوں کے ساتھ تعارفی ملاقات، ورکنگ جرنلسٹ میری ٹیم کا حصہ ہونگے، سیف انور جپہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کی ورکنگ جرنلسٹ فرینڈز گروپ کے ساتھ تعارفی ملاقات، ورکنگ جرنلسٹ میری ٹیم کا حصہ ہونگے، مسائل کے حل کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے جہلم پریس کلب کے ورکنگ جرنلسٹ فرینڈز گروپ کے ساتھ تعارفی ملاقات کی ، صحافیوں کے وفد کی قیادت چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ورکنگ صحافیوں کو علاقائی مسائل اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ضلع جہلم کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی مل جل کر بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے موبائل نمبرپر ورکنگ جرنلسٹ 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں اپنا وٹس ایپ خود استعمال کرتا ہوں، علاقائی مسائل اجاگر کرنے والے ورکنگ صحافیوں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ حقائق پر مبنی خبریں شائع کریں اور مسائل کی نشاندہی کو مثبت انداز میں اجاگر کریں تاکہ مسائل کو خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

اس موقع پر جہلم پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل ، سینئر نائب صدر محمد وسیم قریشی ، جائنٹ سیکرٹری نجف شہزاد، معروف سینئر صحافی محمد شہباز بٹ، محمد امجد ضیاء ، عمیر احمد راجہ، بابر راجپوت محمد سعید مغل، مرزا کفیل بیگ کیفی اشرف جنجوعہ، چوہدری محمد مہربان، عبدالغفور بٹ، سید قلب حسنین حیدر،

چوہدری ظفرنور، قاسم سجاد، سید امیر شاہ، خالق تنویر ، چوہدری علی شان، عامر شبیر کیانی ، راجہ وقار ، مرزا عبدالقدیر بیگ، غلام عباس شہزاد بٹ، عبدالباسط مجاہد، شیخ ذوالفقار علی کاشف، عبدالغفارآزاد، سید ناصر حسین ، مرزا راحیل بیگ، سلطان رضوی ، عبدالمنان ، ڈاکٹر آفتاب احمد، عبدالرحمان قادری ، شبر رضوی، عمر ظہور، راجہ گوہرسمیت ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری عثمان احمد سندھو بھی موجود تھے، صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.