جہلم

سردار سکندر حیات کو مسلم کانفرنس میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ منصف دار مرزا ایڈووکیٹ

جہلم: سردار سکندر حیات کو مسلم کانفرنس میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، ن لیگ کو الوداع کہنے کا فیصلہ انتہائی خو ش آئند ہے۔

یہ بات سینئر ممبر ڈسٹرکٹ بار بھمبر منصف دار مرزا ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سردار سکندر حیات پوری دنیا میں کشمیریوں کی آواز سمجھے جاتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کے موقف کو انتہائی اہمیت دی جاتی ہے ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کشمیریوں کیلئے سخت پریشانی اور مایوسی کا باعث تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سردار سکندر حیات جیسی شخصیت کو نہ صرف سیاسی بلکہ مالی نقصان سے بھی دوچار کیا اور اپنے مفاد ات کی خاطر ان کو تاحیات نااہل وزیر اعظم نے استعمال کیاجس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تاحیات نااہل وزیرا عظم نے چھوٹے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سردار سکندر حیات کی 87لاکھ مالیتی کار بھی سنبھال لی۔

سینئر ممبر ڈسٹرکٹ بار بھمبر نے کہا کہ ایک طرف تو سابق وزیرا عظم کشمیریوں کی آواز سکندر حیات کو ساتھ ملا کر آزادکشمیر میں سیاسی فائدہ اٹھایا، دوسری طرف انہوں نے بھارتی وزیر اعظم سے دوستی اور کاروبار کے رابطے بڑھائے ۔ سردار سکندر حیات کو مسلم لیگ کو چھوڑنے اور دوبارہ مسلم کانفرنس میں شامل ہونے کے فیصلے کا کشمیریوں کو بھر پور فائدہ ہو گا اور نام نہاد مفاد پرست ٹولے سے بھی کشمیریوں کی جان چھوٹے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button