جہلم

جہلم میں ڈرائیونگ ٹیسٹ اور نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پرتا حکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی

جہلم سمیت صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع میں ، ڈرائیونگ ٹیسٹ، نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پرتا حکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ، زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنس پر3ماہ تک چالان جاری نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس ڈاکٹر بشریٰ جمیل کی زیر صدارت کورونا وائر س کے پھیلاؤکی روک تھام اور حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک دفتر لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ڈ یوٹیوں پر مامور پولیس کے تمام افسران و جوان حفاظتی تدابیر اختیار کریں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آکسیجن و دیگر طبی آلات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے،کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے مریضوں کیوجہ سے ڈ رائیونگ لائسنس کے اجرا ء نئے ڈرائیونگ ٹیسٹ فوری معطل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنس پر3ماہ تک چالان جاری نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button