جہلم

جہلم میں آئیسکو صارف سے زیادتی، ایکسیئن اور ایس ڈی او انکوائری کیلئے طلب

جہلم: نپیرا کے کنزیومر آفیئرز ڈیپارٹمنٹ نے ایک صارف کے خلاف ہونے والی زیادتی پر ایکسیئن اور ایس ڈی او کو طلب کر لیا ،جس کی انکوائری وہاں ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں آئیسکو کے ایک صارف ممتاز تاجر محمد نعیم ڈار کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے لائن مین ون خرم نسیم بٹ اور ایس ڈی او سول لائن ڈویژن شبر شاہ نے صارف کا میٹر ڈیڈ قرار دے کر اسے ہزاروں روپے کا بل بجھوا دیا تھا۔

جب صارف نے ایس ای آئیسکو کو انکوائری کیلئے درخواست دی تو انہوں نے اس کا بل آدھا کر دیا کیونکہ خرم نسیم بٹ لائن مین ون نے محمد نعیم ڈار کے گھر جا کر کہا کہ آپ ہمارے ساتھ تعاون کرو اور دس ہزار روپیہ دو جو ہم آپ کو کم بل بھیج کر آپ کو فائدہ پہنچائیں گے لیکن محمد نعیم ڈار اور اس کے بیٹے محمد ابوبکر نے کہا کہ ہمارا میٹر ٹھیک ہے آپ سے جو ہو سکتا ہے کر لو ہم آپ کو رشوت نہیںدیںگے جس پر انہیں 22ہزار روپے کا بل بجھوا دیا گیا۔

جب ایس ای نے اس سے رپورٹ مانگی تو انہوں نے ان کے میٹرکو 3کے وی سے 2کے وی کر کے آدھا بل بجھوا دیا جبکہ اس ضمن میں آئیسکو کے ایکسیئن آپریشن ڈویژن ون کو اس لائن مین اور ایس ڈی او کے خلاف تحقیقات کیلئے درخواست دی گئی جس پر ایکسیئن نے عمل نہ کیا۔

نیپرا کو اس ضمن میں تمام کاغذات کے ہمراہ ایک درخواست دی گئی جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نیپرا نوید الٰہی شیخ نے اپنے لیٹر نمبر TCD02/072/2018کے تحت 14فروری کو نیپرا ہیڈ کوارٹر میں صارف محمد نعیم ڈار اور ایس ڈی او اور ایکسیئن کو تمام فائل کے ہمراہ طلب کر لیا ہے جہاں اس کی انکوائری ہو گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button