جہلم

پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا

جہلم: پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، ضلعی سطح پر 8 رکنی ٹیم کا سربراہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ہوگا۔

سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے بلدیاتی نظام کی بحالی کے اختیارات کی منتقلی کے لئے صوبائی، ڈویژن، ضلعی اور تحصیل سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دیں ،عملی اقدامات اور وسائل کی تقسیم کاری کیلئے ٹھوس تجاویز مرتب کرلی گئیں ، بحال ہونے والے چیئرمینز یوسی، یوسی سیکرٹریز بھی شامل ہوں گے۔

صوبائی سطح کی 6رکنی ٹیم کے نگران سیکرٹری بلدیات خود ہوں گے، سپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، فنانس، ریگولیشنز کے نمائندے شامل ہوں گے۔ ڈویژنل لیول کی 5 رکنی ٹیم کا سربراہ متعلقہ کمشنر ہوگا، ڈی سی، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے، ضلعی سطح کی 8 رکنی ٹیم کے سربراہ متعلقہ ڈی سی ہوں گے۔

بحال شدہ لوکل گورنمنٹ کا نمائندہ، اے ڈی سی ایف اینڈ پی، اے سی سی جی، سی او کارپوریشن، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نمائندے ہوں گے،تحصیل لیول کی 5 رکنی ٹیم کا سربراہ متعلقہ اے سی ہوگا،چیئرمین یونین کونسل، سیکرٹری یونین کونسل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ممبرز ہوں گے،محکمہ بلدیات کی منتقلی، ٹیموں کی براہ راست نگرانی صوبائی ٹیم کے ذمہ ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button