جہلم میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور 5 دوکانوں کا صفایا کر گئے

0

جہلم: نامعلوم چور روہتاس روڈ سے کلاتھ شاپ سمیت پانچ دوکانوں کے تالے توڑ کردس لاکھ کے سامان سمیت نقدی لے اُڑے، چوری کے دوران جیک ،آہنی راڈ کااستعمال بھی کیاگیا، عوامی حلقوں کاشدیدغم وغصہ کااظہار، ڈی پی اوجہلم سے چور اورڈکیت گینگ گرفتارکرنے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق روہتاس روڈ جہلم پر نامعلوم چو رتاریکی اوردھند کافائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کے گشت کے باوجود پانچ دوکانوں کے تالے توڑ کرچوری کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

سب سے زیادہ نقصان علی کلاتھ ہاؤس ندیم مارکیٹ روہتاس روڈ جہلم کے مالک کاہوا،جس کانولاکھ مالیت کاقیمتی کپڑا، سی سی ٹی وی کیمرے،ڈی وی ڈی روم بھی چوری کرکے ساتھ لے گئے۔

علی کلاتھ کے مالک زاہد چوہدری نے بتایا کہ ڈی وی دی میرے بھائی کی ساتھ والی دوکان علی گارمنٹس میں سسٹم لگاہواتھا، لہٰذاچوروں نے اس کی دوکان کے بھی تالے توڑے اوروہاں سے بھی قیمتی کھلونے چوری کئے۔

اسی طرح مدینہ کریانہ سٹوراورمصطفیٰ موبائل شاپ سے بھی نقدی چوری ہوئی جبکہ ایک اورموبائل شاپ کے تالے توڑتوبالائی منزل پرفلیٹ سے شورمچانے پرایک کار اورایک وین میں سوارہوکرچورفرارہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پولیس کوکی گئی تو پولیس نے موقع پرپہنچ کرکاروائی کرکے تفتیش شروع کردی۔

اہل علاقہ میں شدیدخوف وہراس کی فضا ہے کیونکہ یہ چوریوں ڈکیتیوں کاسلسلہ گزشتہ دو ماہ سے جاری ہے ابھی تک پولیس ان جرائم پیشہ عناصرکاگھیرہ تنگ کرنے میں ناکام رہی ہے۔

شہری حلقوں نے آئی جی پنجاب ، آرپی اوراولپنڈی اورڈی پی اوجہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلدچوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث یہ گینگ گرفتارکئے جائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.