پڑی درویزہ

پڑی درویزہ کے رہائشی عطیق انجم، خلیق انجم ایڈووکیٹ اور عمیر انجم برادران کی دادی انتقال کر گئیں

پڑی درویزہ کے رہائشی عطیق انجم، خلیق انجم ایڈووکیٹ اور عمیر انجم برادران کی دادی انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی عمر 100سال سے زائد بتائی گئی۔ یعنی مرحومہ وقت کے لحاظ سے طویل العمر خاتون تھیں ۔مرحومہ کے پسماندگان میں ایک بیٹی ، بہو تین پوتے اور پوتیاں شامل ہیں ۔یاد رہے کہ مرحومہ حاجی پیر محمد مرحوم کی اہلیہ اور محمد بشیر مرحوم کی والدہ ماجدہ تھیں ۔ مرحومہ کی نمازہ جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ تحریک ترقی پڑی درویزہ کے کارکنان شاہد نصیب مغل ، حاجی امیر زمان ، ملک محمد شفیق ، طا لب حسین زرگر ، ماسٹر محمد اکرم ور مقامی صحافی پروفیسر افتخار محمود شامل تھے ۔مرحومہ کو پڑی درویزہ کے مغرب میں واقع قدیمی قبرستان میں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button