دینہ

ڈپٹی کمشنر سیف انور کا اراضی ریکارڈ سنٹر دینہ کا دورہ، سائلین کو درپیش مسائل کے بارے رپورٹ حاصل کی

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر دینہ کا اچانک دورہ کیا، سروس سنٹر انچارج، اے ڈی ایل آر دیگر افسران اور سٹاف کی سے ملاقات کی تمام افراد کی حاضری چیک کی اور سائلین کو درپیش مسائل کے بارے رپورٹ حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزیشن کے بعد اجراء فرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے دینہ سمیت تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اپنے سنٹرز پر کام میں تیزی لائیں، اراضی ریکارڈ سینٹرز کا مقصد اراضی ریکارڈ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپ ڈیٹ رکھنے اور اس سے منسلک تمام تر عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہدایت کی کہ افسران و اہلکاران اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے ایس او پی کے مطابق متعلقہ عملہ سے کام لیں اور عوام کو درپیش انتقالات اور ریکارڈ کے مسائل فوری حل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے وہاں موجود سائلین سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنّنے کے بعد فوری حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ایسے تمام پبلک ڈیلنگ کے تمام دفاتر عوامی سہولت کی پیش نظر خدمات سرانجام دیں، ضلع کے چار اراضی ریکارڈ سنٹرز کی مانیٹرنگ بذریہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی جاری ہے ، عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button