دینہ

تحریک انصاف کے سرگرم رہنما و سیکرٹری گڈ گورننس ضلع جہلم ذوالفقار علی مغل کی اہلیہ کی رسم قل ادا کر دی گئی

دینہ کی معروف شخصیت سابق جنرل کونسلر ملک صدیق کی بہو، تحریک انصاف کے سرگرم رہنما و سیکر ٹری گڈ گو ر ننس ضلع جہلم ذوالفقار علی مغل کی اہلیہ اورسبحان علی کی والدہ ماجدہ گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال کر گئیں تھیں، مرحومہ کی رسم قل ان کی رہائش گاہ سبحان سٹریٹ جی ٹی روڈ دینہ میں ادا کر دی گئی۔

رسم قل میں حضرت خواجہ پیر زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف ، میاں فیصل سٹیٹ آفیسر پنجاب یو نیور سٹی جہلم ،قاری عامر شہزاد ، قاری فلک شہریار ، قاری نثار ، جنرل کونسلر وقار علی مغل ، رضوان سیٹھی ، چوہدری محمد افضل ، سبحان علی مغل ، ملک صدیق سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کارو باری شخصیات نے شرکت کی۔

اختتامی دعاحضرت خواجہ پیر زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف نے کروائی اور مرحومہ کی درجات بلندی کے لئے خصوصی دعا فرمائی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button