کرپٹ عناصر نے لوٹ کھسوٹ اور چور بازاری کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے، ڈاکٹر فضل الحق

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر فضل الحق (فضلی ) نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر نے لوٹ کھسوٹ اور چور بازاری کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے، جہاں ان کی چور بازاری اور لوٹ کھسوٹ کو خطرہ ہوتا ہے وہاں انہیں فوری طور پر جمہوریت خطرے میں نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ یہی وہ چیلنج ہے جس پر قابو پانے کے لیے قوم نے وزیراعظم عمران خان کو منتخب کرکے چوروں ڈاکوؤں کو جیلوں میں ڈالنے کی ذمہ داریاں سونپی ہیں لو ٹ کھسوٹ کے کلچر کو ہم نے یکجا ہو کر ختم کرنا ہے جس کے لیے ہم کوشاں ہیں۔
انہوںنے کہاکہ جمہوریت خطرے میں نہیں آئی بلکہ اصل میں اپوزیشن کی کرپشن خطرے میں داخل ہو چکی ہے، خاندانی اور موروثی سیاست خطرے میں ہے اور اداروں کو اپنی مرضی کے مطابق چلانے والوں اور انہیں یرغمال بنا کر گھر کی لونڈی سمجھ کر چلانے والوں کی سوچ خطرے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ملک میں آئین کی حکمرانی قائم ہو گی اور قانون کے مطابق ملک کے ادارے رواں دواں ہونگے اور کسی کو بھی میرٹ سے ہٹ کر پاکستانی عوام کے وسائل کو ماضی کی حکومتوں کی طرح لوٹنے کی اجازت نہیں ہو گی، یہی وجہ ہے کہ ان کرپٹ عناصر کی تمام خواہشات خطرے میں ہیں اور اس لیے انہیں جمہوریت خطرے میں نظر آ تی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.