جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں متعدد کورونا وائرس سے متاثرہ مریض موجود ہیں شہری احتیاط کریں۔ ڈپٹی کمشنر پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ نجی و سرکاری ادارے، دکاندار فیس ماسک اور حکومتی دیگر ایس او پیز کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چاروں تحصیلوں میں خلاف ورزی کرنے والے مراکز کے خلاف کاروائیاں عمل میں لا رہے ہیں۔ تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں، بازاروں او رمنڈی میں حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز، ماسک کے استعمال، سینی ٹائزر او رسماجی فاصلوں پر سختی سے عمل درآمد کروایاجائے ورنہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف مقدمات کو درج کروائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر پرویز اختر نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں عوام کورونا وائرس کے خطرے سے دو چار ہیں شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں، کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لئے بار بار ہاتھ دھوئیں، بوجہ گھر سے نکلنے سے گریز کریں، ضلع جہلم میں متعدد کورونا وائرس سے متاثرہ مریض موجود ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سماجی فاصلے کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں، ایسے کاروباری مراکز جو ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کرتے انکے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائیں گے۔انہوں نے ہسپتالوں میں کورونا اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button