جہلم

سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، 7 ملزمان گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، 7 ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ASI ابرار حسین چوکی کالا گجراں نے دوران ناکہ بندی مشکوک پراڈو جیپ کو چیک کرنے پر سوار 3ملزمان بلال مسعود ولد مسعود حسین ساکن ڈھیرہ ڈھانگری چمیارا تحصیل سوہاوہ سے رائفل کلاشنکوف معہ 20روندز بر آمد کیے ، اکرام الحق ولد طارق محمود ساکن منگھوٹ تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی سے رائفل 44بور کلاشنکوف نما معہ 35روندز بر آمد کیے اور اسی طرح احتشام ولد عالمگیر ساکن محمود خیل عمر زئی چارسدہ سے رائفل 223بور معہ 25روندز بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

ASI انصر اقبال تھانہ لِلہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حسیب خالد ولد خالد پرویز ساکن لِلہ بھروانہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے پسٹل 30بور بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ASI خرم شہزاد تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2ملزمان اسد محمود ولد محمود حنیف ساکن بیگ پور جہلم کے قبضہ سے پسٹل 30بور کے 7روندبر آمد کیے جبکہ عابد حسین ولد مظفر حسین ساکن بیگ پور جہلم کے قبضہ سے پسٹل 30بور کے 3روند بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ،ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

T/SIعرفان عطاء تھانہ لِلہ نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آصف نواز ولد محمد نواز سا کن کندوال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 400گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button