دینہ

دینہ کے علاقہ چک اکا میں محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد

دینہ: چک اکاکی مسجد صدیق اکبر میں میلاد شریف کا انعقاد زیر اہتمام حافظ فضل خطیب مسجد ہوا۔
میلاد شریف میں خصوصی شرکت سجادہ نشین آستانہ عالیہ موڑہ شریف پیر مجتبیٰ گل بادشاہ الحاج پیر سید محمود اور شاہ ، ریحان ملت پیر سید ریحان ، پیر ولایت شاہ چک عبدالخالق اور پیر سید چن شاہ ڈھوک اعوان نے کی۔
اس کے علاوہ ملک بھر سے نامور ثنا خوان حضرات اور دیگر علماء اکرام نے بھی محفل کو رونق بخشی۔ اس پرنور محفل میں کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی زعماء نے شرکت کی اور آخر میں لنگر شریف بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button