جہلم

جہلم شہر کی سڑکوں سمیت گلی محلوں میں تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا

جہلم: شہر کی سڑکوں سمیت گلی محلوں میں تجاوزات کی بھرمار، میونسپل کارپوریشن کا شعبہ انکروچمنٹ غیر فعال، گلی محلوں میں شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا، شہری سراپا احتجاج، شہریوں کا ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تجاوزات مافیا شہر کی سڑکوں سمیت اندرونی علاقوں کے گلی محلوں میںغیر قانونی تجاوزات قائم کرنا شروع کر رکھی ہیں ، تجاوزات قائم ہونے کیوجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ شہر سمیت اندرونی علاقوں کے گلی محلوں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں اٹھا سکی ، میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کے ذمہ داران کے لئے سڑکوں سمیت اندرون علاقوں کے گلی محلوں میں سے تجاوزات کا خاتمہ امتحان بن کر رہ گیا ہے۔

شہر کے بازاروں ، سڑکوں اور گلی محلوں میں بے جا ریڑھیاں ،گاڑیوں کی پارکنگ ،ٹھیلے ،عارضی دکانوں کے نام پر تجاوزات مافیا سرگرم ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے گھروں کی تعمیر کے ساتھ باہر گلی میں ریمپ تعمیر کر لیے جاتے ہیں جس سے راستوں کی چوڑائی متاثر ہوتی ہے۔

شہری کی سماجی ، رفاعی ،فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button