سوہاوہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا، نقدی اور قیمتی کاغذات لے کر فرار

0

پڑی درویزہ: لنک رو ڈپڑی درویزہ پر ڈاکو راج ، دو ماہ کے اندر تین لنک روڈوں پر تیسری بڑی واردات،ڈاکو ؤں نے متعدد شہریوں کو لو ٹ لیا،نقدی اور قیمتی کا غذات لے کر فرار ہو گئے ، آر پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سوہاوہ چکوال روڈ سے متصل لنک روڈ پڑ ی درویزہ پر ڈاکو راج قائم رہا دو گھنٹے تک مسافر وں کو لوٹنے کے علاوہ ڈنڈوں سے زد و کوب کیا جاتا رہا ، ڈاکوؤں کے فرار ہونے کے بعد نام نہاد پولیس چوکی پڑی درویزہ کے اہل کار کی آمد اور بلاوجہ ہوائی فائرنگ کا مظاہرہ ۔

واقعہ سے متاثرہ محمد ابرار ولد محمد اسحاق نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ قریب کھیتوں میں ٹریکٹر سے ہل چلا کر واپس موٹر سائیکل پر رات نو بجے آرہا تھا کہ لنک روڈ پڑی درویزہ پر واقع قدیم باؤلی کے قریب موڑ پر ایک رکشہ کو روکا گیا تھا جب وہ قریب پہنچے تو ایک ڈاکو نے ڈنڈے سے وار کرنے کی کوشش کی جو روک دی گئی اتنے میں دیگر ڈاکو بھی برآمد ہو گئے اور انہیں روک لیا ڈنڈوں کے وار کرنے لگے ایک طرف بٹھا لیا ، ساتھ ہی انکشاف ہوا کہ ان سے پہلے بھی رکشہ کے علاوہ دو افراد کو رسیوں سے باند ھ کر رکھا ہوا ہے ۔

اسی اثنا میں پڑی درویزہ کی طرف سے ظہیر حسین ولد لال حسین اپنی کیری ڈبہ میں جب جائے واردات کے قریب پہنچا تو صورت حال کو بھانپتے ہوئے کیری واپس موڑ لی لیکن ڈاکوؤں نے پتھر مار اس کا شیشہ توڑ دیا اتنے میں پڑی درویزہ تک اس واردات کی اطلاع پہنچ گئی مقامی نوجوانوں نے جائے واردات کا رخ کیا تو ڈاکونامعلوم مقام کی طرف اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔

محمد ابرار نے بتایا کہ واردات میں کل آٹھ افراد متاثر ہوئے ڈرائیور محمد بلال سے نقدی اور موبائل چھین لیا گیا علاوہ ازیں محمد تنویز ولد محمد یعقوب ، اظہر ولد محمد شریف ، عبدالرزاق مالک پولٹر ی فارم ، پدھری جانے والے رکشہ ڈرائیوروغیرہ شامل تھے۔ یہ انکشاف بھی ہوا کہ زیادہ تر افراد کو صرف باندھا گیا زدو کوب کیا گیا ۔

محمد ابرار نے مزید بتایا کہ ڈاکو بٹھہ خشت کے مزدور محسوس ہوتے تھے اور ان کی زبان سرگودھا اور ملتانی سرائیکی سے ملتی تھی۔ جب دو یا تین موٹر سائیکل سوار آتے تھے تو انہیں ڈاکو نہیں روکتے تھے ۔ فرار کے بعد مقامی پولیس چوکی پڑی درویزہ سے ایک اہل کار موقع پر پہنچا اور ہوائی فائرنگ کر کے واپس ہو گیا ۔

واضع رہے کہ قبل اس کے دوران رمضان المبارک چیئر مین یونین کونسل ججیال ملک اشفاق احمد کو دن دھاڑے چھبر سیداں تا ڈھوک اعوان روڈ پر نیلی پہاڑ گالہ کے مقام پر تین ڈاکوں نے نقدی ، موبائل اور موٹر سائیکل آتشیں اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا۔ جب پڑی درویزہ پولیس چوکی کے عملہ نے کوئی خاص مدد نہ کی تو تھانہ سوہاوہ اور ڈی پی او جہلم کو شکایت کرنے پر پورا عملہ نہ صرف معطل کیا گیا بلکہ لائن حاضر کر کے شامل تفتیش کر لیا گیا ۔ اب عارضی طور پر دو اہلکاران موجود ہیں ۔ پھر اسی طرح پڑی درویزہ شاہ سفیر روڈ پر سبزی فروخت کرنے والی ایک سوزوکی گاڑی پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مقامی علاقہ سے تین ڈاکوؤں کو گرفتار بھی کر لیا گیا جن کی تفتیش جاری ہے بعد میں بہت سے انکشافات کی توقع ہے ۔

علاقہ کے عوامی حلقوں کے مطابق پولیس چوکی پڑی درویزہ کی نگرانی میں مختلف قسم کے جرائم کا دھندہ جاری ہے اس لیے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ڈویژن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بیان بالا صورت حال کو از خود نوٹس لینا چاہیے اور ضلع جہلم کی انتظامیہ کو ہدایات کرنی چاہیے کہ علاقہ کی مندرجہ بالا تینوں سڑکوں کی حفاظت کے مثبت اقدامات کیے جائیں۔ نیز جھیک ،چھبر سیداں تاڈھوک اعوان پہاڑی سڑک پر پنجاب پٹرولنگ پوسٹ قائم کی جائے اسی طرح لنک روڈ پڑی درویزہ کی حفاظت کے لیے اڈہ پڑی درویزہ کے مقام پر پولیس چوکی مستقل طور پر قائم کی جائے کہ آئندہ اس طرح کی صورت حال کا سامنا عوام کو نہ کر نا پڑے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.