جہلم

جہلم میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، خواتین کو کھانا پکانے میں سخت مشکلات کا سامنا

جہلم: گھریلو صارفین کے لئے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی اعلانات کے باوجودشہر و گردونواح میںگیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

شام 5 بجے سے صبح 10 بجے تک متعدد علاقوں میں گیس کی مکمل طور پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے گھروں میں خواتین کو کھانا پکانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، دوسری جانب سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین سمیت طلباء و طالبات بغیر ناشتہ کئے سکولوں و کالجوں میں جانے پر مجبور ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں بھی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صارفین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سوئی گیس کی پائپ لائن ہرن پور سے آنے کی بجائے فیصل آباد سے براستہ گوجرانوالہ آرہی ہے جس کی وجہ سے گیس پریشر نہ ہونے اور غیر اعلانیہ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

صارفین نے مطالبہ کیاہے کہ جہلم کے شہریوں کو ہرن پور کے مقام سے سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button