جہلماہم خبریں

دریائے جہلم میں 5 بچے ڈوب گئے، 2 بچے جاں بحق، 4 بچیوں کو زندہ بچا لیا گیا

جہلم میں دریا میں نہاتے ہوئے 5بچے ڈوب گئے، 2 بچے جاں بحق، 3بچیوں کو زندہ بچا لیا گیا، ایک بچے کی لاش نکال لی گئی، دوسرے کی تلاش جاری۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں سعیلہ کے مقام پر نیو کرسچن کالونی جہلم کے رہائشی پانچ بہن بھائی نہاتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گئے ۔ تین بہنوں کو مقامی افراد نے زندہ بچا لیا جبکہ دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

سات بجے سے جاری ریسکیو آپریشن میں 7 سالہ عمران ولد سیمیر مسیح کی لاش نکال لی گئی جبکہ 13سالہ روحد کی تلاش جاری ہے۔

7 سالہ عمران کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پانچ بہن بھائیوں کے دریا میں ڈوبنے کی خبر پھیلتے ہی ارد گرد کے رہائشی بڑی تعداد میں جمع ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close