پنڈدادنخاناہم خبریں

پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ اور مصری موڑ پولیس نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

پنڈدادنخان: ایس پی راجہ شاہد نذیر اور ڈی ایس پی شاہد صدیق کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سال بھر بہترین کارکردگی سر انجام دیتے ہوئے پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ اور مصری موڑ پولیس نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لِلہ موڑ پولیس کے سب انسپکٹر انچارج لِلہ موڑ عاصم آزاد ،ASIمحمو د بلوچ ،محرر عمران حیدر ،ہیڈ کانسٹیبل شیخ رستم عباس و دیگر پولیس ٹیم نے رواں سال اسلحہ ،منشیات، تیز رفتار اور اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف 76مقدمات درج کروائے۔
46مقدمات تیز رفتار گاڑیوں ،15غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف اور 4مقدمات آرڈینس و دیگر مقدمات شامل ہیں جبکہ 308سے زائد راہ گیروں کو دوران سفر مدد بھی فراہم کی۔
مصر موڑ پولیس نے اوور لوڈ اور تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف 46،اسلحہ اور منشیات کے 21مقدمات درج کروائے جن میں 1070گرام چرس اور 4عدد پسٹل بمہ25روند برآمد کئے 17خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کاروائی کروائی گئی اور 315راہ گیر مسافروں کو دوران سفر مدد فراہم کی گئی۔
لِلہ موڑ پولیس کے سب انسپکٹر انچارج لِلہ موڑ عاصم آزاداور انچارج مصری موڑ پولیس محمد نصیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے افسران کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور جرائم پیشہ عناصر اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں بھی کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button