جہلم

سبزی و فروخت منڈی کی مانیٹرنگ سے بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں کنٹرول ہونا شروع ہو گئیں

جہلم: سبزی و فروخت منڈی کی مانیٹرنگ سے بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں کنٹرول ہونا شروع ہو گئیں ، جبکہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے دکانداروں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ، ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کرنے کیوجہ سے شہر کے بازاروں اور دکانوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں معمول پر آنا شروع ہو چکی ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے اخبار نویسوں کو بتایا کہ گزشتہ ماہ سے سبزی و فروٹ منڈی سمیت اندرون شہر کے بازاروں میں دکانداروں نے از خود قیمتوں میں اضافہ کرکے اشیاء خوردونوش کے من مانے نرخ وصول کرنے شروع کر رکھے تھے۔
شہریوں کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)سید حماد عابدنے روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرنا شروع کر رکھا ہے اور اشیاء کی نیلامی کے عمل کا جائزہ بھی اپنی موجودگی میں لیا جاتا ہے ، جس کیوجہ سے سبزی وفروٹ منڈی سمیت اندرون شہر کی دکانوں پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں معمول پر آنا شروع ہو چکی ہیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اشیاء خوردونوش کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ گرانفروشی کے مرتکب بااثر دکانداروں کے خلاف مقدمات اور جرمانے ہو سکیں اور مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button