امن کا پیغام لے کر آسمانوں پر اڑنے والی فاختہ مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی جہلم پہنچ گئی

0

جہلم (نعیم اختر بھٹی ) امن کا پیغام لے کر آسمانوں پر اڑنے والی فاختہ شورکوٹ سے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی جہلم پہنچ گئی ۔

شور کوٹ کے رہائشی محمد اسماعیل نے ایک ایسی فاختہ نما موٹر سائیکل تیار کیا ہے جو وطن عزیز کی سڑکوں پر شہر شہر امن کا پیغام دے رہی ہے ، فاختہ کو تیار کرنے والے اسماعیل نے کہا کہ مجھے جہلم والوں نے بہت پیار دیا میں ان کو سلوٹ کرتا ہوں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں اٹھو اور اپنے وطن میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کروماضی تو ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا، پر حال اور مستقبل ہماری مٹھی میں ہے پاکستان کا ایک ایسا چہرہ دنیا کو دیکھانا ہے کہ پاکستان ایک مہذب اور پر امن ملک ہے۔

امن کی فاختہ کا ننھا مسافر عابد اسماعیل جو کہ نہ سن سکتا ہے نہ بول سکتا ہے اس کا بھی ایک ہی پیغام ہے، امن امن امن ۔ فاختہ نما اس موٹر سائیکل کی لمبائی 23 فٹ،چوڑائی ساڑھے چھ فٹ جبکہ اونچائی تیرہ فٹ ہے شہریوں کی بڑی تعداد اس کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتی رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.