سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں پٹرولنگ پولیس نے جدید اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان گرفتار

سوہاوہ: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کی بروقت کارروائی، جدید اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیا،اسلحہ پشاور سے لاہور سمگل کیا جارہا تھا،اہل علاقہ کی جانب سے زبردست خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال پوسٹ کے انچارج انسپکٹر سجاد احمد اور سب انسپکٹر عدنان اقبال نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ترکی ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کی۔

پولیس نے پشاور سے لاہور جانے والی کار نمبری LEB 2881 میں سوار دو ملزمان علی رضا ولد لیاقت علی محلہ مشتاق آباد پشاور اور علی حیدر ولد جہانزیب ساکن محلہ خوشحال باغ وارسک روڈ پشاورنے پولیس کی ناکہ بندی دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر قریبی جنگل کی طرف فرار ہونے کی کوشش کی جن کا ہائی وے پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کے اہلکاروں عنصر اقبال، وقاص انجم، عمران شاہ، بدر منیراور نصیر شاہ ن تعاقب کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضہ سے ایک توڑا برآمد ہوا جسے کی تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں اسلحہ پایا گیا۔ادھر گاڑی کی تلاشی لینے پر بھی اس میں سے آتشیں اسلحہ برآمد ہوا۔ دونوں ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 12عددکلاشنکوفیں، 8عدد پستول، 40عدد میگزین اور 35سو سے زائد گولیاں برآمدکرلی گئیں۔

دونوں ملزمان کو پولیس تھانہ سوہاوہ کے حوالے کردیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایس پی گلفام ناصر نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی اس شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران واہلکاران کو بھرپور داد دی۔

عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے پی ایچ پی مسہ کسوال کے اہلکاران کواس شاندار کارروائی پرزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button