دینہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 2 منشیات فروشوں کو دھر لیا، منشیات برآمد

0

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر پولیس سٹی چوکی دینہ کی کامیاب کارروائیاں، 2 منشیات فروشوں کو دھر لیا، منشیات برآمد، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس انچارج سٹی دینہ وقاص منظور نے ہمراہ ملازمین ندیم جاوید،ملازم حسین،کاشف بلال دورانِ گشت ملزم ارسلان حیدر ولد شفیق حسین قوم سید سکنہ ہڈالہ سیداں سے 1200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
ادھر اظہر اے ایس آئی نے دورانِ ڈیوٹی ہمراہ ملازمین محمد وقار،شہزاد شاکر اور انیس الرحمان کیانی‘ ملزم گوہر عباس ولد فخر عباس قوم سید سکنہ ہڈالہ سیداں سے 180 گرام گردہ نما چرس برآمد کر کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور دونوں ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.