پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے دیہات ٹھل، گھوڑا اور چک دانیال کی برادریوں نے فواد چوہدری کی حمایت کر دی

پنڈ دادنخان: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان امیدوار حلقہ این اے 66 و پی پی 27فواد چوہدری کا پنڈدادنخان کے دیہاتوں کا دورہ، ٹھل، گھوڑا اور چک دانیال میں کارنر میٹنگ اور جلسوں سے خطاب، اہل علاقہ نے حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر بڑی بڑی برادریوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیااور ان تینوں گاؤں میں واضح طور چوہدری فواد اور پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن بہت بہتر ہوگئی ہے، چک دانیال کی تقریبا سبھی برادریوں نے چوہدری فواد کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

فواد چوہدری نے ان اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اب اس حلقے اور ملک کی قسمت بدلنے والی ہے اور انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف نہ صرف جہلم بلکہ ملک بھرمیں کلین سویپ کرے گی۔ اگر اللہ نے موقع دیا تو جہلم کے عوام کے بڑے مسائل پانی گیس بجلی کے مسائل جنگی بنیادوں پر حل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button