سوہاوہاہم خبریں

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 منشیات فروش گرفتار

سوہاوہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 5 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں نصرت محمود ولد محمد رزاق ساکن گوڑھا اتم سنگھ سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 120 گرام چرس اور محمد ظہور ولد محمد اشرف ساکن ڈھوک مغلاں سے 160 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ صدر پولیس نے محمد واجد ولد محمد ریاض ساکن ضلع میر پور کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب اور احتشام علی ولد تصدق حسین ساکن کھرالہ جہلم سے 220 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسامہ اقبال ولد اقبال پرویز ساکن محلہ ڈھوک عبداللہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button