جہلم

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے ٹی بی وارڈسمیت مختلف بلاکس میں پودے لگائے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم اے ضلع جہلم کے صدر معروف چیسٹ فزیشن ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن نے کہا کہ سرسبز پاکستان اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہم سب کا عزم ہونا چاہیے۔نوجوان نسل اور ہرشہری کو پودوں کی اہمیت سے آگاہی ضروری ہے اور اس سلسلے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

چیسٹ فزیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ اپنی سالگرہ کی طرح ہمیں درختوں کو بھی یاد رکھناچاہیے اور شجر کاری کرنے کے بعد اْن کی مناسب حفاظت کا بھی بندوبست یقینی بنانا چاہیے ،ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن نے کہا کہ دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان جنگلات کے شعبے میں بہت پیچھے ہے اور حکومت سمیت شہریوں کا فرض ہے کہ وہ درخت اْگانے اور انہیں پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ملک کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ شجر کاری کے بارے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور سول ہسپتال سے وابستہ ہر فرد اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔اس موقع پر ڈاکٹر عدنان نجب ،ڈاکٹر جواد بخت کیانی ، ڈاکٹر ہمایوں چوہدری ، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹرشاہد سہیل ،ڈاکٹر نثار خالد، ملک عدنان صفدر، راجہ عتیق ، فدا حسین سمیت دیگر سٹاف نے بھی پودے لگائے اور اس عز م کا اظہار کیا کہ وہ ان کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button