جہلم

موبائل فون کا بہت زیادہ استعمال کانوں کے امراض میں اضافے کا موجب بننے لگا۔ چوہدری خالد محمود

جہلم: موبائل فون کا بہت زیادہ استعمال کانوں کے امراض میں اضافے کا موجب بننے لگا، ہینڈفری کے زیادہ استعمال سے نوجوان بہرے پن کا شکار ہونے لگے ، موبائل فون کے زائد استعمال سے جہاں کان متاثر ہو رہے ہیں وہاں پر آنکھوں پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ڈا کٹرچوہدری خالد محمود نے اخبار نویسوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر نوجوان ہینڈ فری کا استعمال کرتے ہیں جو کسی طرح بھی درست نہیں اس کے علاوہ زیادہ فون کا استعمال آنکھوں کی بینائی کو بھی متاثر کرتا ہے۔

چوہدری خالد محمود نے کہا کہ والدین چھوٹے بچوں کے کانوں کے قریب تھپڑمارنے سے اجتناب کریں بچوں کے کانوں کے پردے انتہائی نا زک ہوتے ہیں جو اکثر چوٹ لگنے سے متاثر ہو سکتے ہیں ۔

ڈاکٹر چوہدری خالد محمود نے کہا کہ اس وقت نوجوانوں کی بڑی تعداد موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے دھیر ے دھیرے کم سنائی کی طرف مائل ہو رہی ہے اس لئے زیادہ استعمال نہ صرف بہرے پن کا موجب بنتا ہے اس سے اکثر نوجوان دوسروں کو بہرہ سمجھ کر اونچا بولتے ہیں اس لئے موبائل فونز کا استعمال ضرورت کے مطابق ہی کرنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button