مادہ مویشیوں کو ذبحہ کرکے فروخت کرنے پر لگائی گئی پابندی ہوا میں اڑادی گئی

0

جہلم: حکومت پنجاب کی جانب سے مادہ مویشیوں کو ذبحہ کرکے فروخت کرنے پر لگائی گئی پابندی ہوا میں اڑادی گئی۔

شہر سمیت گردونواح میں کھلے عام محکمہ ویٹرنری کی سرپرستی میں مادہ جانوروں کوذبحہ کرکے فروخت کیا جارہاہے ، جبکہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بھی مادہ جانور کا گوشت دھڑلے کے ساتھ استعمال ہو رہا ہے۔

ذمہ دار حکام کی خاموشی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے ، اگر یہ سلسلہ اسی رفتار سے جاری رہا تو آنے والے کل میں مادہ جانوروں کی شدید قلت پیدا ہوجائیگی اور اس عمل سے مادہ نسل نایاب ہو جائیں گی۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران کو اس حوالے سے قانون پر عملدرآمد کرانے کا پابند بنایا جائے تاکہ مادہ جانوروں کو ذبحہ کرنے کی روایت کا خاتمہ ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.