دینہاہم خبریں

پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے نادرا، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پرمشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔


انہوں نے کہاکہ خصوصی سیل پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کررہا ہے، اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلیے گئے جن کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہو رہا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹرکرے گی۔

ادھر وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے ٹویٹ کے مطابق وزیراعظم نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کردیا ہے جس کے مطابق مجھے وزارت اطلاعات ونشریات،شوکت فیاض احمد ترین کو وفاقی وزیر برائے وزارتِ خزانہ و ریوینو، محمد حماد اظہرکو وفاقی وزیر برائے وزارت توانائی،مخدوم خسرو بختیارکو وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار،سید شبلی فراز کووزارت وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورعمر ایوب خان کو وزارت اقتصادی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button