کیفیات قلبی کے حصول کے لیے مجاہدہ اختیار کرنا ہو گا۔ امیر عبدالقدیر اعوان

0

دینہ: سب کچھ کے ہونے کا یقین کہ صرف اللہ کی ذات کرنے والی ہے اگر اللہ کی ذات نہ چاہے تو کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا اوراگر اللہ کی ذات کسی کو فائدہ دینا چاہے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی اس بات کو سننے کی حد سے نکل کر دل کی اتھا ہ گہرائیوں میں یقین محکم کی طرح پیوست کرنے کے لیے کیفیات قلبی کا حصول ضروری ہو گا ۔یہ وہ برکات ہیں جو بندہ کے نہاں خانہ دل میں غیر متزلزل ایمان پیدا کرتی ہیں۔

ان خیالات کااظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ کیفیات قلبی کے حصول کے لیے مجاہدہ اختیار کرنا ہو گا اس مجاہدہ کو اختیاری مجاہدہ کہتے ہیں اور یہ فرائض سنت سے بڑھ کر نفلی عبادات کواختیار کرنے کو کہتے ہیں اور راہ سلوک میں کوئی بھی سبق ہو اگر مجاہدہ اس کے مطابق اختیار نہ کیا جائے تو پھر سالک پر مجاہدہ اضطراری آتا ہے اورا س کے اس سبق کے مطابق پھر کسی نہ کسی تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس راہ کے مسافر مجاہدہ اختیاری کو زندگی کا معمول بنائیں تاکہ ہم جیسے کمزوروں پر مجاہدہ اضطراری نہ آئے۔اور یہاں یہ دعا بھی ہے کہ اللہ ہم جیسے کمزوروں کو مجاہدہ اضطراری سے محفوظ فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.