پنڈدادنخان کی گلیاں سلاٹر ہاؤس بن گئیں، وٹنری ڈاکٹر کی طرف سے قصایوں کو کھلی چھٹی

0

پنڈدادنخان: گلیوں میں جگہ جگہ سلاٹر ہاؤس /مذہبہ خانہ بن گئے، وٹنری ڈاکٹر کی طرف سے قصایوں کو کھلی چھٹی، صفائی و گندگی کے مسائل میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے قصائی سلاٹر ہاؤس جا کر جانورذبح کرنے کے بجائے اپنے ہی گھر کے باہر گلیوں میں بڑے جانوروں کو ذبح کرنے لگے جس سے گندگی و غلاظت، تعفن بڑھنے لگی اور صفائی حوالہ سے مسائل بڑھنے لگے ۔

عوام نے ڈی سی جہلم سے اپیل کی ہے کہ قصایوں کو جانور ذبح کرنے کیلئے سلاٹر ہاؤس تک محدود کیا جائے تا کہ گندگی و تعفن سے عوام کو بچایا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.