تحریک عظمت قرآن نے پاکستان بھر میں مقدس اوراق کو بے ادبی سے بچانے کا عہد کر رکھا ہے۔ فیصل جاوید

0

جہلم: تحریک عظمت قرآن نے پاکستان بھر میں مقدس اوراق کو بے ادبی سے بچانے کا عہد کر رکھا ہے، مقدس اوراق کی بے ادبی کوروکنا ہر مسلمان کا فرض ہے ہم تاحیات اس مشن سے وابستہ رہ کر اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔

یہ بات تحریک عظمت قرآن سیالکوٹ کے مبلغ فیصل جاوید نے جہلم مرکز میں بیان کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عظیم مجدد اور عاشق رسول بابا حکیم مشتاق احمد نقشبندی نے اس عظیم کام کی بنیاد رکھ کر ہم جیسے گناہ گاروں کو اس نیک کام میں شامل کیا اور آج بیس کے قریب شہروں میں ہزاروں لوگ ان عظیم قافلے کے مسافر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہلم شہر میں تحریک کے کارکن اگرچہ کم تعدا د میں ہیں لیکن یہ لشکر ابابیل کا کام کر رہے ہیں اور اپنی بساط کے مطابق مقدس اوراق کو محفوظ کر رہے ہیں یہی قرآن مجید روز قیامت ہماری شفاعت کا باعث بنے گااس لئے تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ اس قافلہ میں شامل ہو کر بے ادبی کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.