جلالپور شریف

یونین کونسل جلالپور شریف میں سیوریج کا نظام درہم برہم، گلی محلے فلتھ ڈپو کی منظر کشی کرنے لگے

جلالپورشریف: یونین کونسل جلالپور شریف میں سیوریج کا نظام درہم برہم ، جلال پور شریف کے گلی محلے فلتھ ڈپو کی منظر کشی کرنے لگے۔ گندا پانی کھڑا ہونے سے تعفن پھیلنے سے مکین موزی بیماریوں پھیلنے کا خدشہ ، شہری ذاتی طور پر خاکروب رکھنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی یونین کونسل جلالپور شریف کے گلی محلوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں،یونین کونسل کے رہائشی مسائل کے گرداب میں پھنس گئے ، ہر طرف پھیلے گندگی کے ڈھیروں نے مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی ، نالیوں کے گندے پانی نے ہر طرف تعفن پھیلا رکھا ہے، گندگی و تعفن کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے۔

تاریخی قصبہ جلالپور شریف میں خاکروب نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی یونین کونسل جلالپورشریف کے کسی علاقے کی طرف کوئی خاکروب صفائی کرنے آتاہے یونین کونسل کے ذمہ داران کی توجہ اس طرف دلانے کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں، کوئی بھی منتخب ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اس گھمبیر مسئلے کی طرف توجہ دینے کو تیار نہیں۔

یونین کونسل کے ذمہ داران ہرسال علاقہ مکینوں سے ٹیکس وصول کرنا اپنا قانونی حق سمجھتے ہیں ۔ لیکن سہولیات دینے میں بری طرح نا کام ہو چکے ہیں ، مکینوں نے صفائی ستھرائی کیلئے پرائیویٹ طور پر خاکروب رکھے ہوئے ہیں، جن کو مکین ماہانہ اور ہفتہ وار رقم ادا کرتے ہیں۔

جلالپور شریف کے رہائشیوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گلی محلوں کی نالیوں کا گندہ پانی گلیوں میں صفائی نہ ہونے کے باعث پھیل جاتا ہے جس کیو جہ سے نمازیوں کا مسجد جانا مشکل ہو جاتا ہے۔ گندے پانی کے نالے بھی گند گی سے بھر چکے ہیں جن کی صفائی ستھرائی کا کوئی معقول انتظام نہیں۔

شہریوں نے تحصیل ایڈمنسٹریٹر ، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اورگلی محلوں کی صفائی ستھرائی کرانے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button