جہلم

جہلم میں ٹریفک کا بے ہنگم اژدہا، میونسپل کمیٹی و ٹریفک پولیس خاموش تماشائی

جہلم: شہر کے مصروف ترین بازاروں ، سڑکوں پر ٹریفک کا بے ہنگم اژدہا، میونسپل کمیٹی و ٹریفک پولیس خاموش تماشائی ، نہ کوئی انکروچمنٹ عملہ نہ ٹریفک پلان نہ قانون کی حکمرانی ، ریڑھیوں ، ہیوی ٹریفک ، چنگ چی رکشوں نے جہلم کی سڑکوں ،چوک چوراہوں پر اپنی بادشاہت قائم کر لی، خواتین ، گاہکوں او ر معمر شہریوں کا گزرنا محال ، بازار سمٹ کر تنگ و تاریک گلیوں کاروپ دھار گئے۔ شہر کی سڑکوں ، بازاروں چوک چوراہوں میں تجاوزات کی بھرمار۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کی نااہلی اور قانون پر عملددرآمد نہ کروانے کیوجہ سے جہلم شہر کے بازاروں اور سڑکوں پر شدید رش کی وجہ سے ٹریفک کے بے پناہ مسائل پیدا ہورہے ہیں، نیابازار، مین بازار، تحصیل روڈ، سول لائن روڈ، ریلوے روڈ، مشین محلہ روڈ، سول ہسپتال روڈ، گنبد والی مسجد چوک، شاندارچوک، محمدی چوک، جادہ چوک سمیت شہر کے دیگر چوک چوراہوں ، سڑکوں پر ٹریفک جام رہنا روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔

ان چوک چوراہوں میں انکروچمنٹ عملے اور ٹریفک پولیس کی عدم توجہی کے باعث ایمبولنسیسز ، ریسکیو 1122 ، فائر بریگیڈ ، سمیت سکولوں کالجوں ، سرکاری ، نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ ، ٹریفک پولیس کو شہر کے چوک چوراہوں میں تجاوزات قائم کرنے والے مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button