جہلم

جلال اکبر کا ڈاؤن سنڈر وم بچوں کے لیے بھیک مشن، بے سہارا بچوں کیلئے بھیک مانگی

جہلم: معروف سماجی شخصیت جلال اکبر کا ڈاؤن سنڈر وم بچوں کے لیے بھیک مشن،جادہ چوک میں بیٹھ کریتیم اور بے سہارا ڈاؤن سنڈ روم سپیشل چائلڈ کے لیے بھیک مانگتے رہے اس مشن میں ان کے ساتھ بزرگ صحافی محمداشتیاق پال،صحافی نوید بٹ اور نوجوان کاروباری شخصیت ملک عدنان بھی موجود تھے۔

جلال اکبر ڈار پاکستان کے پہلے ڈاؤن سنڈ روم بچوں کے ادارہ کے بانی بھی ہیں ،اور ان بچوں کے لیے انہوں نے کمپلیکس کروڑوں روپے کا بنوایا ہے،جس میں ان کی زندگی کی جمع پونجی بھی شامل ہے،جلال اکبر ڈار درویش مند انسان ہیں بے سہارا اور یتیم ڈاؤن سنڈ روم بچوں کے اخراجات کو پورا کرنے لیے وہ بھیک مانگنے سے بھی عار نہیں سمجھتے۔یہ بھیک مشن اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button