پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا ان مقاصد کو فراموش کر دیا گیا، سلطان فیاض الحسن قادری

0

جہلم: پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا افسوس ان مقاصد کو ہم نے فراموش کر دیا ۔ہمارے لیڈر جو سوچ ،تربیت اور پیغام چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہم نے ان کی پیروی نہ کی اور اپنے مقاصد سے ہٹ کر بنیادی انسا نی حقوق اور تعلیم کو اپنا نصب العین بنا کر کو ی اچھا سسٹم نہ لا سکے۔

ان خیا لا ت کا اظہار عالم مبلغ الاسلام صاحبزادہ پیر سخی سلطان فیاض الحسن قادری نے جہلم میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔جس کا اہتمام ممتاز سیاسی و سماجی راہنما اور ون وائز کشمیر کو نسل کے چیئر مین اشرف چغتائی نے کیا تھا ۔

اشرف چغتائی نے قبلہ پیر صاحب کے مذہبی اور تعلیمی نیٹ ورک کے بارے میں کہا کہ یہ ایک الیکٹرانک نیٹ ورک ”تکبیر ٹی وی” کے چیئرمین بھی ہیں اور وہ خود اپنے نیٹ ورک کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالیں گے ۔

حق با ہو کے چیئر مین قبلہ پیر صاحب نے اپنے ”دی یو نا ئٹیڈ سکول سسٹم ”کے تحت پاکستان میں اپنے تعلیمی ادا روں کے متعلق بتا تے ہو ئے فرما یا کہ ہماری یہ کو شش ہو گی کہ آپ جیسے قابل ترین افراد کو بھی سسٹم کا حصہ بنا یاجائے ۔دی یو نا ئٹیڈ سکول سسٹم تما م تفر قات اور تعصبات سے با لا تر ہو کر بڑی تیزی سے اپنی منزل کی جا نب گا مزن ہے اس کے علاوہ یو کے ،یورپ سمیت مختلف افریقی مما لک میں ہمارے قائم کر دہ تعلیمی اداروں سے لا کھوں طلباء استفادہ کر رہے ہیں ۔

میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اداروں میں دینی تعلیم کی بہترین سہو لیات فراہم کر نے کے سا تھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دے رہے ہیں ۔

کشمیر کے متعلق انھوں نے کہا کہ کشمیری 70سال سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں انسانی حقوق کا یہی تقاضا ہے کہ کشمیر یوں کو ان کا حق دیا جائے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسلام امن کا گہوارہ ہے اسلام کے نام کو استعمال کر کے دنیا میں دہشت گر دی پھیلا نے والے مسلمان تو کیا انسان کہلا نے کے قابل بھی نہیں ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.